Showing posts with label مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بورڈ کے نئے صدر منتخب. Show all posts
Showing posts with label مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بورڈ کے نئے صدر منتخب. Show all posts
Saturday, 3 June 2023
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بورڈ کے نئے صدر منتخب
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بورڈ کے نئے صدر منتخب
مسلم پرسنل لا بورڈ کے ۲۸؍ ویں اندور اجلاس میں اتفاق رائے سے انتخاب
ممبئی۔۳؍ جون(نمائندہ خصوصی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ۲۸ واں اجلاس اندور مدھیہ پردیش کے جامعہ اسلامیہ مہو بنجاری میں جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج کے اجلاس کی پہلی نشست سکریٹری بورڈ مولانا عتیق بستوی کی صدارت میں بعد نماز عصر شروع ہوئی، پہلی نشست خطبہ استقبالیہ سمیت تجاویز ، تعزیت، بورڈ کی سابقہ کارروائی کی تصدیق اور اڈیشہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔بعد نماز مغرب دوسری نشست کا آغاز ہوا، جس کی صدارت مفتی ایولہ نے کی اس اجلاس میں مولانا خالد سیف رحمانی نے رپورٹ پیش کی۔ مولانا رابع حسنی ندویؒ (سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے سانحہ ارتحال کیوجہ سے خالی جگہ کو پر کرنے کےلیے بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اندور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بورڈ کی صدارت کے لئے حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب (مہتمم دارالعلوم موقف دیوبند) کی جانب سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا نام پیش کیا گیا ہے، جس کی بروقت تائید مولانا شاہد حسنی ، مولانا سید محمود مدنی نے فرمائی۔ اس کے بعد اتفاق رائے سے تمام عاملہ کے اراکین نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا پانچواں صدر منتخب کرلیا۔ اجلاس میں مولانا فضل رحیم مجددی، مولانا سفیان قاسمی، امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، نظام الدین فخرالدین پونہ، ڈاکٹر ظہیر قاضی، ڈاکٹر ضی الاسلام ندوی، مولانا شاہد حسنی، مولانا سجاد نعمانی، مولانا محمود مدنی، مولانا محمود احمد خاں دریابادی، عمرین محفوظ رحمانی، مولانا نعیم رحمانی سمیت دیگر عاملہ اراکین ومدعوئین. <script type="text/javascript"> atOptions = { 'key' : '4f4bb66ecb1d58f2424a08fdf36547e4', 'format' : 'iframe', 'height' : 50, 'width' : 320, 'params' : {} }; document.write('<scr' + 'ipt type="text/javascript" src="http' + (location.protocol === 'https:' ? 's' : '') + '://www.profitabledisplaynetwork.com/4f4bb66ecb1d58f2424a08fdf36547e4/invoke.js"></scr' + 'ipt>'); </script> موجود تھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Biography of Maulana Faisal Wali Rahmani
<script type="text/javascript"> atOptions = { 'key' : 'cb9ea07fd3d5d05664e3303b0a9e7085', 'fo...